سب طالبان ایک جیسے نہیں۔۔ حکومت سازی کا موقع دینا پڑے گا۔برطانوی جنرل

Aug 18, 2021 | 22:37:PM
 سب طالبان ایک جیسے نہیں۔۔ حکومت سازی کا موقع دینا پڑے گا۔برطانوی جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا ہے کہ برطانوی افواج اس وقت افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔جنرل نک کارٹر نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ برطانوی فوجی کابل ایئر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور شہر کے وسطی حصے کو پرسکون رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہہ رہے جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں۔ وہ اس وقت معقول انداز میں پیش آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ تقریباً ایک ہزار افراد کو افغانستان سے نکالے گا اور اس کام کے لئے سات طیارے کابل بھیجے گئے ہیں۔ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا اور طالبان کوحکومت سازی کا موقع دینا پڑے گا۔
جنرل کارٹر نے بتایا کہ وہ سابق افغان صدر حامد کرزئی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ طالبان کی سیاسی اور عسکری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے اس ملاقات کے بعد معلوم ہو کہ یہ طالبان پہلے کی نسبت زیادہ معقول ہیں۔ان کے مطابق سب طالبان ایک جیسے نہیں ہیں اور یہ تنظیم مختلف قبائلی جنگجوﺅں پر مبنی ہے جو افغانستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔صدر عارف علوی اور خاتون اول نے قائی قبیلے کا روپ دھار لیا، تصاویر وائرل