افغانستان میں کونسا نظام چلے گا؟؟؟سینئر طالبان رہنما نے کھل کر بتا دیا

Aug 18, 2021 | 22:39:PM
افغانستان میں کونسا نظام چلے گا؟؟؟سینئر طالبان رہنما نے کھل کر بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان کے سینئر رہنما وحید اللہ نے کہاہے کہ افغانستان میں جمہوری نظام نہیں ہوگا،جمہوری نظام کی ہمارے ملک میں کوئی بنیادنہیں، سیاسی نظام کے بارے میں کوئی تضادنہیں، افغانستان میں شریعت کانظام چلے گا۔
وحید اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملکی انتظامات کوچلانے کےلئے ممکنہ طورپررولنگ کونسل بنائی جائےگی ،طالبان کے سربراہ ملاہیبت اللہ اخونزادہ رولنگ کونسل کے انچارج ہوں گے ۔
سینئر طالبان رہنما کاکہناتھا کہ سابق پائلٹس اورفوجی اہلکاروں کودوبارہ فوج میں شمولیت کی دعوت دی جائےگی ،رولنگ کونسل کے سربراہ کوصدرکادرجہ حاصل ہوگا ،ان کا مزید کہناتھا کہ افغان آرمی کے سسٹم میں تبدیلیاں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے ہسپتال میں چو ری کرنے وا لے کے ہاتھ کا ٹنے کے بجا ئے معا فی دے دی۔۔ویڈیو وا ئرل