خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، اشرف غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ انہوں نے خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل کو چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کابل میں رہتے تو خونریزی کا خدشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اچانک افغانستان چھوڑنا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تھا۔
سابق افغان صدراشرف غنی نے کابل سے نکلنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کثیر رقم ساتھ لے جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صورتحال سے آگاہ ہوئے بغیر ہی طعنہ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں کونسا نظام چلے گا؟؟؟سینئر طالبان رہنما نے کھل کر بتا دیا
سابق افغان صدر نے کہا کہ وہ افغانستان کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان سے قبل بھی بہت سے افغان لیڈر ملک سے باہر گئے اور پھر واپس آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ کتاب ہے۔
اشرف غنی نے کہاکہ ان پر جو بھی الزامات لگے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کابل میں آکر ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں مجھے تلاش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی جو اللہ کا بڑا احسان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاہل ترین 10 ممالک ۔بھارت کاپہلا نمبر۔پاکستان۔.؟