حکومت سازی۔۔ افغان طالبان کی حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور حکمت یار سے ملاقاتیں

Aug 18, 2021 | 23:03:PM
 حکومت سازی۔۔ افغان طالبان کی حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور حکمت یار سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا۔بدھ کوطالبان وفد نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے پہلی باقاعدہ ملاقات کی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملاقات میں افغان سینٹ کے سابق چیئرمین فضل ہادی اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
دوسری طرف طالبان رہنما انس حقانی نے سربراہ حزب اسلامی گل بدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے۔طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر جو گزشتہ روز قطر سے افغانستان حہنچ چکے ہیں۔ملا عبدالغنی برادر کی کابل آمد کے بعد طالبان اور مصالحتی کونسل میں حکومت سازی پر بات چیت متوقع ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ طالبان جیت چکے۔ یورپی یونین کا افغان عوام کیلئے امداد جاری رکھنے کا اعلان