اقبال پارک واقعے پر شرمندگی ہوئی۔شہبازشریف ۔ملزموں کو سزا دی جائے۔مریم نواز

Aug 18, 2021 | 23:23:PM

 (24نیوز )مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کے واقعے پر بہت افسوس اور شرمندگی ہوئی،اس طرح کے واقعات سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ معاشرہ کس طرف جا رہا ہے،کچھ معاشرتی برائیوں کو جڑیں بہت مضبوط ہیں۔
 ادھرپاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے مینار پاکستان واقعہ پر اپنے رد عمل میںکہا ہے کہ ہمیں بطور والدین، استاد اور رہنما نوجوانوں کی ذہن سازی کرنی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ مینار پاکستان پر دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے،واقعہ کے بعد ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہو گا، ہمیں بطوروالدین،استاد اور رہنما نوجوانوں کی ذہن سازی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ مینارِ پاکستان واقعہ۔ بختاور بھٹو حکومت پر برس پڑیں

مزیدخبریں