یونیورسٹیز کب کھلیں گی؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ بھر میں سرکاری ونجی جامعات 23 اگست سے کھل رہی ہیں جبکہ طلبہ کی حاضری 50 فیصد تک محدود ہوگی۔
سندھ حکومت نے 23 اگست سے سرکاری و نجی جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور کلاسز میں طلبہ کی متبادل ایام میں 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ صرف ویکسین کروانے والے طلبہ اور عملہ یونیورسٹی آسکے گا جبکہ طلبہ اور عملے کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سندھ حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں اب 23 اگست سے کھولا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان واقعہ۔ بختاور بھٹو حکومت پر برس پڑیں