شہباز گل کی ابتدائی معائنے میں حالت تسلی بخش: ڈاکٹرز نے بتا دیا

Aug 18, 2022 | 09:55:AM
شہباز گل،تحریک انصاف،پمز ہسپتال،ڈاکٹرز،24 نیوز
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈاکٹرز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا ابتدائی معائنہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب

ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق شہباز گل کے خون کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ان کی مجموعی رپورٹ آج مرتب کی جائے گی۔ شہباز گل کا سیچوریشن لیول 97 ریکارڈ کیا گیا۔ سیچوریشن لیول کو 2 مرتبہ 3 منٹ تک مانیٹر کیا گیا۔

 شہباز گل کا بلڈ پریشر 70/110 ریکارڈ کیا گیا، ان کو بخار کی شکیات بھی نہیں ہے۔ شہباز گل کا کورونا ٹیسٹ کا نمونہ بھی لیبارٹری بھجوا دیا گیا، شہباز گل کی ابتدائی معائنے میں حالت تسلی بخش ہے۔

 ذرائع کے مطابق کارڈیک سنٹر کے اطراف اور پمز اسپتال میں رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔