پرویز الہٰی کو دھچکا: اتحادی جماعت تحریک انصاف ناراض

Aug 18, 2022 | 10:21:AM

(ویب ڈیسک) حافظ آباد کو گجرات ڈویژن میں شامل کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی ناراض ہوگئی۔

حافظ آباد سے ایم این اے شوکت علی بھٹی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو گجرات ڈویژن بنانے پر شدید تحفظات ہیں، تحریک انصاف پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

 خیال رہے کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا۔ گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات قرار دیا گیا اور ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں۔ گورنرپ نجاب نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں