عمران خان نااہلی کیس: پی ٹی آئی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف اسکینڈل میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کو دھچکا: اتحادی جماعت تحریک انصاف ناراض
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے توشہ خانہ تحائف اسکینڈل میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا اور حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے باعث نہیں آسکے، سماعت ملتوی کی جائے، عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا، آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں، جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ 56 محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔