وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کو نااہل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو نااہل کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی،جسٹس شہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے چھٹیوں میں کیس زور دیکر لگوایا ہے اس لیے مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سمیت انکی کابینہ کو نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیراعظم کو نااہل کرسکتا ہے؟عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دیا جائے۔
عندلیب عباس کا درخواست میں موقف تھا کہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے اشتہاری ملزموں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بیرون ملک میں مقیم اشتہاری ملزموں کو سرکاری راز بتائے گئے، شہباز شریف سمیت انکی کابینہ نے قانون کیخلاف وزری کی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی تھی کہ عدالت شہباز شریف سمیت انکی کابینہ کو نااہل کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری سمیت سب کچھ داؤ پر لگایا گیا،ہمارا کیس بالکل اوپن کیس ہے،ریاست کو مطلوب اشتہاریوں کے ساتھ مل کر راز ڈسکس ہوئے، اب درخواست لیکر آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ آپ نے دستاویزات نہیں لگائیں، کبھی کہا جاتا ہے آپ نے درخواست میں دستخط نہیں کئے لیکن آپ جتنا مرضی تاخیر کرلیں ہم انکے پیچھے ہیں۔