ویب ڈیسک: واٹس ایپ ڈیلیٹ میسجزکو دبارہ پڑھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔
واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے اور اب صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
یہ فیچر متعارف کرانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اسی ماہ ہیکس اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اپنے صارفین کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید بڑھانے کے لیے، Meta Platform Inc's واٹس ایپ میں'لاگ ان کی منظوری' کا ایک نیا فیچر بھی متعارف کروایا گیا تھا۔