ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ملعون سلمان رشدی پرنیویارک میں حملہ کرنے والے ملزم نے اہم بیان دے دیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہادی مطر نے کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اس نے اسلام اور اس کے عقائد پرحملہ کیا۔ایران سے تعلق کی بھی تردید کردی ۔کہتے ہیں کہ ایران سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھاکہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں، کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنےکا حق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
یاد رہے ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینےکا فتویٰ دیا تھا۔