غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 30 اگست کو پیٹرول 10 روپے فی لیٹر مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا, حکومت نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھائیں گے، 30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں،موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں, حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کیلئے ووٹ بینک کو قربان کر دیا ، یہ لوگ اپنے ووٹوں کو داؤ پر لگارہے ہیں ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاہے کہبڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں،نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی، عمران خان8حلقوں میں اہل اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا