سیلاب متاثرین: مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں:امریکا 

Aug 18, 2022 | 12:42:PM

(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے: این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کےمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔
 

مزیدخبریں