چلتی ٹرین میں مجرا،وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چلتی ٹرین میں مجرا،وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا ، شرمناک اقدام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،یہ رقص کسی تھیٹر میں نہیں بلکہ یوم آزادی کے موقع پر تیزگام کی ڈائننگ کار میں ہورہا ہے۔ایک صحافی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ
ماشاءاللہ پہلے یوم آزادی پہ شہباز شریف صاحب کی سرپرستی سرکاری رقص کی محفل سجی اور اب سعد رفیق صاحب کی ماتحت تیز گام میں مجرے جیسی محفل جمی ، چاھتے کیا ہیں آپ سب ؟@PakrailPK pic.twitter.com/aR73nfwGTW
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) August 17, 2022
ویڈیو سامنے آنے پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ،پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے
ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
تیز گام دسمبر2021میں پرائیویٹ کنٹریکٹر کے حوالہ ھوٸ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 17, 2022
پرائیویٹ ٹرین پر ایک گارڈ کے سواتمام عملہ ٹھیکیدار کا ھوتا ھے
واقعہ کی اطلاع ملتے ھی متعلقہ کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا
ریلوے پولیس نےقانون کے مطابق مقدمہ کااندارج کیا ھے
جھوٹے ARYکی خبر حسب روایت حقائق کے منافی ھے
admn pic.twitter.com/rOtZQijZEH
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے ہی کی ٹرین زکریا ایکسپریس میں خواتین سے زیادتی کے افسوس ناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔