(ویب ڈیسک)چلتی ٹرین میں مجرا،وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا ، شرمناک اقدام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،یہ رقص کسی تھیٹر میں نہیں بلکہ یوم آزادی کے موقع پر تیزگام کی ڈائننگ کار میں ہورہا ہے۔ایک صحافی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ
ویڈیو سامنے آنے پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ،پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے
ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے ہی کی ٹرین زکریا ایکسپریس میں خواتین سے زیادتی کے افسوس ناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔