شہباز گل پر مبینہ تشدد کا معاملہ: میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ چار سینیر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست: سپریڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
پراسیکیوشن کی جانب سے پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار سینیر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گل کا ای سی جی فوری طور پر کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ شہباز گل کا ایکسرے، یورک خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے، شہباز گل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔