’’اب دیکھیں گے کہ عمران خان نااہل کیسے ہوتے ہیں‘‘

Aug 18, 2022 | 14:54:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما کھل کر سامنے آگئے،رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں روپے کی گھڑیاں وصول کیں، تحفہ لے کر بیچ دینا کتنی گری ہوئی بات ہے لیکن انہوں نے ایک کروڑ کی چیز کو 5 کروڑ میں فروخت کیا۔ 3500 کا ٹی سیٹ تو غریب آدمی بھی بخش دے گا لیکن عمران خان نے تحائف بھیج کر دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی۔

ضرور پڑھیں :نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی راہیں ہموار ہونے لگیں
محسن شاہنواز  رانجھا کا کہنا تھا نواز  شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی پیش ہونا پڑے گا، عمران خان کو رسیدیں دینا پڑیں گی۔عمران خان نے گوشواروں میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔نواز شریف کو نااہلی کے سزا کے بعد سے ملک سنبھل ہی نہیں سکا۔

مزیدخبریں