لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کر دی : مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام،لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کیلئے امپورٹ سے پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم امپورٹ پر جلدی پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے،انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا،عوام کو مسائل سے باہر نکالنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا