(24نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نےپارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے پارٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ہدایت کروں گا کہ وہ ہر اس اجلاس میں شرکت کریں جس میں ملک کے مسائل کے حل کی طرف اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات سوچے جاتے ہوں۔
چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں،شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا،ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کی صدارت کون کرے گا ؟ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی