عمران خان کی پارٹی چیئر مین شپ خطرے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزارت اعظمی کے بعد عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ پر اعتراض اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بطور پارٹی چیئرمین پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کو پارٹی کا چیئرمین منتخب کروانے کے لئے پارٹی آئین میں ترمیم کی ،کیونکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کروانا مشکل تھا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین منتخب کرانے کے لئے نیشنل کونسل کا اجلاس بلایا،نیشنل کونسل اجلاس میں ترمیم کرکے عمران خان کے پینل بلامقابلہ جیت گیا۔
22 جون 2022 کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بطورِ چیئرمین تحریک انصاف ہونے پر اعتراض لگا کر واپس کردیا،جمال انصاری پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تھے، جنہوں نے الیکشن کروائے،الیکشن کمیشن کے افسر مہتاب احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعتراض کے مطابق ترمیم شدہ آئین کے تحت الیکشن نہیں ہوا،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات پر 7 اعتراض لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر دوران حراست کوئی تشدد نہیں ہوا، وزیر داخلہ پنجاب کا اعتراف