(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی شازیہ عابد آبدیدہ ہو گئیں ۔
شازیہ عابد جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ، انہوں نے حکومت سے فی الفور متاثرین کی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں لوگ بے گھر ہو گئے، مویشی لاپتہ ہو گئے ، کوئی پرسان حال نہیں،حکومت کی متاثرین کی امداد کی باتیں صرف اعلانات تک محدود ہیں۔
پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نے کہاکہ حکومت کو شہباز گل کے معاملے پر بات کرنے کے علاوہ کچھ یاد نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو علاقہ مکینوں کیلئے فوری طور پر کچھ کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل پر دوران حراست کوئی تشدد نہیں ہوا، وزیر داخلہ پنجاب کا اعتراف