گوہر اعجاز کی اپٹما وفد کے ہمراہ وزیرخزانہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ، وفد میں اپٹما کے چیئرمین رحیم ناصر بھی شریک تھے ،اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بارے میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی برآمدات میں بڑا حصہ شامل کر رہی ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدات کے ذریعے ملک میں ڈالرز لا رہی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری نہیں کیے جارہے ۔اپٹما نے کہا کہ ریفنڈز نہ ملنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسائل در پیش ہیں۔اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ برآمدی شعبہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،برآمدی شعبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،وزیر خزانہ نے ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کو فوری ہسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ