(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اپنی ہی پارٹی کے وزیرخزانہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک مفتاح اسماعیل سے نہیں چل سکتا۔
ایک بیان میں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل وہ طوطاہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے، کسی پر بھی تشدد کےخلاف ہیں لیکن یہاں دوسرا گیم کھیلا جارہا ہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہ ہی ان کیلئے خطرناک ہے، عمران خان کو اصل ڈر یہ ہے کہ وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو فوری ہسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ