ڈی آئی خان، تمام نجی اور سرکاری سکول 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان 

Aug 18, 2022 | 20:03:PM

(24 نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 روز کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونےوالی بارشوں سے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، پاک فوج کے ادارے اور دیگر امدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم  ڈی آئی خان میں سیلاب کی وجہ سے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو کل سے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو فوری ہسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں