فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرین کی شراب پی کر ڈانس کی ویڈیو لیک ہوگئی ۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ویڈیو میں وزیراعظم کو فن لینڈ کی بعض معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس اور گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Finland’s Prime Minister @MarinSanna is in the headlines after a video of her partying was leaked today.
— Visegrád 24 (@visegrad24) August 17, 2022
She has previously been criticized for attending too many music festivals & spending too much on partying instead of ruling.
The critics say it’s not fitting for a PM. pic.twitter.com/FbOhdTeEGw
سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے اور ان کا ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔اپوزیشن پارٹی کی لیڈر رِیکا پرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خود ہی ڈرگ ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ ثنا مرین نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں منشیات کے زیر نہیں میں نے تو وہاں صرف شراب پی تھی اور پارٹی کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا