یمن: جھگڑوں سے تنگ شہری نے بیوی سمیت خود کو بم سے اڑا لیا

Aug 18, 2023 | 00:01:AM
یمن: جھگڑوں سے تنگ شہری نے بیوی سمیت خود کو بم سے اڑا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یمن میں جھگڑوں سے تنگ آئے شہری نے بیوی سمیت خود کو بم سے اڑا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں ایک شخص نے سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی سمیت دستی بم سے خود کو اڑا لیا، مبینہ طور پر دونوں میاں بیوی کے درمیان خاندانی تنازعات چل رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کے درمیان کچھ وقت سے چلنے والا تنازع سڑک پر شدید ہو گیا جس کے بعد مبینہ طور پر شوہر نے دستی بم کا دھماکا کردیا، گھریلو ناچاکی کے باعث خاتون کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر بُرد، 60 سے زائد ہلاکتیں، کس ملک کے شہری سوار تھے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔