ملائیشیا میں مسافر طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملائیشیا میں خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 8 مسافر وں سمیت ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور جا رہا تھا، طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔
Wehh scary giler POV dari dashcam kereta penduduk Elmina seconds before disaster ???? pic.twitter.com/hv8utSbSz0
— Pfaisal BioNTech (@faisalmaps) August 17, 2023
گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرا۔
سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کیلئے کلیئرنس دی گئی تھی۔
Moment of private jet plane crashed on the road near moving vehicles in Elmina, Shah Alam, Malaysia. pic.twitter.com/P203hypdbB
— Eliteworld (@eliteworldwaves) August 17, 2023
ایوی ایشن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایلیٹ یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد گرفتار
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اڑتے دیکھا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک سے جا ٹکرایا۔