(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 60 سالہ شہری سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔
بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں میاں بیوی ان کے دو حافظ قرآن بیٹے شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوگیا ۔
مزید پڑھیں: دعوؤں کے برعکس مالی سال میں خسارہ 7.7 ریکارڈ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ماحول سوگوار ہے۔