پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے:نگران وزیراعظم

Aug 18, 2023 | 10:56:AM
پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے:نگران وزیراعظم
کیپشن: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا،نگران وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

 نگران وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے اللہ ہمیں سرخرو کرے گا ، میرے ساتھ تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے،مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ،ملکی و غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا ، پاکستان زرعی ملک اور وسائل سے مالا مال ہے ،آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دیں گے ،یقینی بنایا جائے گا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو ،وفاقی کابینہ کو ملک کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ،پاکستان میں تمام مذاہب اور عقائد کے حقوق برابر ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے،قد امت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ،قانون پر عمل سے ہی ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی ،معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے،ہمیں الفظ نہیں ،عمل سے خود کومنوانا ہوگا،ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا ،9مئی کے واقعات نہایت پریشان کن تھے ۔

پوری کوشش ہوگی اپنے حلف کی پاسداری کریں:نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی اپنے حلف کی پاسداری کریں،اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق پوری کریں گے،عوام کے منتخب نمائندے ہی ملک چلائیں،کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی،ملک میں آزادانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابا ت کیلئے وفاقی کابینہ کے عزم سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیرا عظم نے ہر وزیر سے وزارت بارےبریفنگ لی،نگران حکومت کی اہم ترجیح ملکی معیشت کی بہتری پر رہے گی،کابینہ نے سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے،نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن سے بھر پور تعاون کرے گی،الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیر اعظم ، پھر وفاقی کابینہ ارکان ڈالیں گے۔

گزشتہ روزایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا تھا، وفاقی کابینہ میں 16 وزیروں کے علاوہ 6 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی شامل ہیں۔

شمشاد اختر نے وزارت خزانہ اور سرفراز بگٹی نے وزارت داخلہ کی اہم ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جب کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کی اہم ذمے داری مل گئی تھی۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدرکو وزیر دفاع ،گوہر اعجاز کو وزیر  تجارت، ڈاکٹر ندیم جان  کو وزیرصحت اور انیق احمد  کو مذہبی امور کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ مرتضیٰ سولنگی کو وزیر اطلاعات  مقرر کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 25 رکنی کابینہ تشکیل دے دی

 مصور و اداکار جمال شاہ کو ثقافت اور احمد عرفان کو قانون کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے جب کہ سرفراز بگٹی کے پاس انسداد منشیات اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت بھی ہوگی،انور علی حیدر کے پاس ایوی ایشن کا اضافی قلمدان ہوگا جب کہ عمر سیف کے پاس  آئی ٹی اور خلیل جارج انسانی حقوق کے وزیر ہوں گے۔