کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

Aug 18, 2023 | 11:13:AM
کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا کے دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،سڑکوں پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کولمبیا کے جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

سی جی ایس کے مطابق زلزلہ دوپہر 12:04 پر آیا اور اس کا مرکز ملک کے وسط میں واقع ایل کالواریو قصبے میں تھا، جو بوگوٹا سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

زلزلے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔