(24 نیوز)لاہور جنرل ہسپتال میں کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے چہرے کی کامیاب پلاسٹ سرجری کر دی گئی ۔سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ رضوانہ کے چہرے پر سپیشل ڈریسنگ کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کے چہرے کی پلاسٹک سرجری پروفیسر ڈاکٹر رومانہ اخلاق نے کی ،متاثرہ بچی کی ابھی بھی دو سے تین مزید پلاسٹک سرجری ہونا باقی ہیں ۔متاثرہ بچی کے زخم صاف کر کے دوبارہ پٹی لگا دی گئی ۔
سر پر فلیپ سرجری کی جائے گی، فلیپ سرجری بڑے زخموں میں کی جاتی ہے۔فلیپ سرجری کیلئے پیر والے دن ڈاکٹرز کا بورڈ حتمی فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:ملتان: 4 سالہ بچی قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی
رضوانہ کی طبیعت پہلے سے کافی حد تک بہترہےرضوانہ کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔رضوانہ تین وقت کا گھر کا پکا کھانا کھا رہی ہے۔