صحافی جان محمد مہر قتل کیس، سہولت کار سمیت 6 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امداد بزدار)سکھر شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں گرفتار سہولت کار انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، اے ٹی سی کورٹ ون کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے کیس کی سماعت کی عدالت نے تینوں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر مسلم شیخ نے ملزمان بخشل عرف بخشو، بابر مہر اور منور مہر کو ریمانڈ کے لیے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر مسلم شیخ کی جانب سے عدالت میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔قتل کیس کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
سکھر پولیس اب تک صرف تین ملزموں کے سہولت کاروں کو گرفتار کر سکی ہے۔شہید جان محمد مہر کے قتل کیس میں 6 ساتھیوں، 3 نامعلوم اور 7 سہولت کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
ضرور پڑھیں:نیب ترامیم کیس، ریٹائرمنٹ قریب آن پہنچی ،فیصلہ نہ دے سکا تو شرمندگی ہوگی: چیف جسٹس
قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔