پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: سٹے آرڈر میں 22 اگست تک توسیع

Aug 18, 2023 | 13:09:PM

(ملک اشرف)  منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر افسروں  کو شوکاز نوٹس ، تنخواہ بندش اور جرمانوں کے حکم کا معاملے پر سماعت ہوئی۔

جسٹس راحیل کامران نے چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ قیصرہ الہیٰ کی جانب سے عامر سعید راں ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ 

عدالت نے سپیشل جج سنٹرل کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں 22 اگست تک توسیع کردی۔ 

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیخلاف سماعت،جسٹس منصور علی شاہ نےبینچ پر اعتراض اٹھا دیا

واضح رہے کہ   منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر لاہور کی سپیشل سنٹرل کورٹ نے  تین اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں افسران کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بغیر اجازت راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر تینوں افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں