پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی آسیہ عظیم کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Aug 18, 2023 | 18:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے سینئر سیاستدان اور استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن میں تاخیر کا معاملہ،پیپلزپارٹی  کی سنیئر قیادت نے سرجوڑ لئے

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سابق رکن اسمبلی آسیہ عظیم اور آمنہ فاروق کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں اسحاق خان خاکوانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجودتھیں۔