نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا 

Aug 18, 2023 | 18:04:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)نگران وزیر تجارت و صنعت  گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی زیر صدارت اجلاس  ہوا ، اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ  میں نے رضاکارانہ طور پرپاکستان  کی خدمت کروں گا ،  اپنے دور میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات قبول نہیں کروں گا,انہوں نے کہاکہ ماہرین کے پیشہ وارانہ مشاورت کے اخراجات کو  خود برداشت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام کی منظوری

نگران وزیر صنعت و پیدار نے کہاکہ میرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈیویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔



مزیدخبریں