وزیر اطلاعات کیلئے سلیم صافی اور طلعت حسین سے رابطوں کا انکشاف، دونوں کا انکار

Aug 18, 2023 | 18:31:PM

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں نگران وزیر اطلاعات کی حیثیت سے تقرر کیلئے دو سینئیر صحافیوں سے بھی رابطے ہوئے تھے۔ سلیم صافی اور طلعت حسین دونوں کو وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی لیکن دونوں نے حکومت کی ترجمانی سے معذرت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم صافی اور طلعت حسین دونوں کو وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی ،دونوں صحافیوں نے حکومت پاکستان کے ترجمانی سے معذرت کی ،سلیم صحافی وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کے قریبی دوست ہیں، انوارلحق کاکڑ کی بھی سلیم صافی کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی خواہش تھی ۔
سینئر صحافی سلیم صافی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس عہدے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن میں نے معذرت کی تھی ،جبکہ سینئر صحافی طلعت حسین کا کہناتھا کہ مجھے پہلے بھی اور اس دفعہ بھی وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی تھی، میرے خیال سے ورکنگ جرنلسٹ کیلئے یہ عہدہ لےکر دوبارہ سے صحافی نہیں بنا جا سکتا ،طلعت حسین کا کہناتھا کہ صحافی کیلئے حکومتی عہدے نہیں ہونے چاہئے،ہم اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق خاتون رکن اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

مزیدخبریں