سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اتوار کو لندن آمد متوقع, حسن نواز کے دفتر میں خصوصی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اتوار کو لندن آمد متوقع ہے جس کے لئے حسن نواز کے دفتر میں خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اتوار کے روز لندن ممکنہ طور پر لندن پہنچے گے، مسلم لیگ ن کا وفد بھی پاکستان سے لندن پہنچے گا، شہباز شریف کی متوقع لندن آمد پر حسن نواز کے دفتر میں خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق خاتون رکن اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لندن میں سیاسی سرگرمیوں اور میڈیا مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مانیٹرنگ سیل کی نگرانی ایک سابق وفاقی وزیر کریں گے جبکہ 7 سابق وفاقی وزراء پاکستان سے لندن پہنچیں گے۔