(24 نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اتوار کو لندن آمد متوقع ہے جس کے لئے حسن نواز کے دفتر میں خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اتوار کے روز لندن ممکنہ طور پر لندن پہنچے گے، مسلم لیگ ن کا وفد بھی پاکستان سے لندن پہنچے گا، شہباز شریف کی متوقع لندن آمد پر حسن نواز کے دفتر میں خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق خاتون رکن اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لندن میں سیاسی سرگرمیوں اور میڈیا مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مانیٹرنگ سیل کی نگرانی ایک سابق وفاقی وزیر کریں گے جبکہ 7 سابق وفاقی وزراء پاکستان سے لندن پہنچیں گے۔