جڑانوالہ واقعہ قابل مذمت،ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، قائداعظمؒ کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعات کی کوئی گنجائش نہیں،ہم نے سب کے ساتھ ملکر ایسے و اقعات کی مستقل روک تھام کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مسیحی برادری کے رہنماو¿ں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی،آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے جڑانوالہ کے واقعہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اقلیتی رہنماو¿ں نے جڑانوالہ واقعات کے متعلق اظہار خیال کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام اورنبی پاک کی تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق پر جمعتہ المبارک کے خطبات دیئے گئے،پوری کوشش ہے کہ گرجاگھروں کو جلدازجلد اصل حالت میں بحال کیا جائے،تباہ ہونے والے گھروں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہاہے،متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے،شواہد مل گئے ہیں اورویڈیوز بھی،شرپسندوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،سانحہ کے ذمہ دار قانون سے نہیں بچ سکیں گے،انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ دار کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جہاں تک ممکن ہو سکا جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ مسیحی برادری کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،اس دلخراش واقعہ کو بھول نہیں سکتے،مستقبل میں ایسے سانحہ کو روکنے کیلئے سب کو ملکر موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کاکہناتھا کہ تعلیمی نصاب میں رواداری کاعوامی شعور بیدار کرنے کےلئے ترامیم ضروری ہیں،تمام مکاتب فکر کے علماکرام نے جڑانوالہ واقعات کی بھرپور مذمت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کرسچین خاندانوں کے تحفظ اور گرجا گھروں کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،ملک ہمارا ہے ،جڑانوالہ واقعہ کی صورت میں جو دھبہ لگا اس کو مل کر مٹانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی