نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کا راج، 32اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Aug 18, 2023 | 19:00:PM

 (24 نیوز)نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں بھی مہنگائی کا راج برقرار رہا ، گزشتہ ہفتے 32 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق نگران حکومت کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 27.57 فیصد تک پہنچ گئی،چاول، چینی اور دالیں مزید مہنگی ہو گئیں ،قصابوں نے بڑا چھوٹا گوشت بھی مہنگا کر دیا ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے  مطابق گذشتہ ہفتے 32 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا ،7میں کمی اور12 کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چاول فی کلو 12 روپے، چینی 6 دال ماش 13 ،دال مونگ 6 اور دال مسور 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ساتھ ہی قصابوں نے بڑے گوشت کے بھاؤ میں 3 روپے اور چھوٹے گوشت کے دام میں 7 روپے فی کلو اضافہ کردیا زندہ مرغی کی قیمت بھی فی کلو 12 روپے مہنگی ہوئی ساتھ ہی انڈوں کے دام بھی فی درجن 4 سے 5 روپے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 6 روپے ، ٹماٹر کے نرخ میں 19 روپے اور برانڈڈ گھی کے 5 کلو کے ڈبے میں 49 روپے کی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں