(24 نیوز)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ سے متعلق نواز شریف سے گفتگو ہوئی، میاں صاحب سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہو گی۔عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس اچھی ہے، پاکستان ٹیم میں کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ کے حالات اچھے ہیں، میاں صاحب کے آنے سے اور اچھے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: وہی ہونا چاہیئے جو ملک و قوم کیلئے بہتر ہو، عمران کی گرفتاری پر شاہد آفریدی کا ردعمل
خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔
قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔