ترکیہ: صدر رجب طیب اردگان کی آواز نقل کر کے فراڈ کرنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی نقلی آواز کا استعمال کر کے عوام سے فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کی آواز کی نقل کر کے کاروباری افراد سے فراڈ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا، ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن ( ایم آئی ٹی)نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان کی آواز کی نقل کی اور منتخب کمپنیوں اور اعلی سطح کے سرکاری افسران کے ساتھ فراڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کب لندن روانہ ہونگے؟وہاںکیا تیاریاں ہو رہی ہیں؟ مے فیئراپارٹمنٹس سے اہم خبر آگئی
ایم آئی ٹی کا مزید کہنا ہے کہ دھوکے باز شخص نے صدر اردگان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور 10 سے زیادہ مختلف غیر ملکی شہریوں کے موبائل فونز سے کاروباری افراد کو دھوکہ دیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے ایسے کیسز کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نام، آواز اور شناخت سے متعلق فراڈ کے خلاف اقدامات میں مسلسل بہتری لائی جائے گی۔