نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

Aug 18, 2023 | 19:53:PM

(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس بلوچستان میں ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری ،صوبائی سیکرٹریز ،سابق اراکین اسمبلی نے شرکت کی ،قبائلی عمائدین اوراعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد شرکت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات کیلئے کن 2 صحافیوں سے رابطہ کیا گیا؟ پھر انکار کیوں ہوا؟وجہ سامنے آگئی

مزیدخبریں