عمان: الشرقیہ یونیورسٹی کا بین الاقوامی طلباکیلئے وظائف کا اعلان

Aug 18, 2023 | 20:01:PM

(ویب ڈیسک) عمان کی الشرقیہ یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق عمان کی الشرقیہ یونیورسٹی نے بیچلرز پروگرام میں شرکت کے لیے پانچ بین الاقوامی طلبا کے لیے 100 فیصد ٹیوشن فیس تک کی سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمیں یونیورسٹی کی جانب سے 5 سکالرشپس کی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ اسکالرشپ بشمول ٹیوشن فیس ہے، یہ سہولت صرف ان غیر عمانی طلبا کے بیچلر ڈگری پروگرام کے لیے ہے جن کا تعلیمی ڈپلومہ میں عمومی اوسط 90 فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی آواز نقل کر کے فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

یونیورسٹی انتظامی کا مزید کہنا ہے کہ اس کے لیے طلبا کو آئیلٹس IELTS امتحان یا اس کے مساوی کسی دوسرے امتحان میں کم از کم 5 سکور حاصل کرنے کی ضرورت ہے،  یونیورسٹی میں نافذ العمل شرائط و ضوابط کے مطابق اور تمام مضامین کے لئے ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے بیچلر ڈگری کے لیے عمانی طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس کے ساتھ پانچ سیٹوں کا بھی اعلان کیا اور سکالر شپ کی شرائط کو پورا کرنے والے طلبہ یونیورسٹی میں مفت داخلے کے حقدار ہوں گے۔

مزیدخبریں