دماغ خور جرثومے نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی

Aug 18, 2023 | 20:15:PM

(24 نیوز)دماغ خور جرثومے نیگلیریا نے ملک میں ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

محکمہ صحت کے مطابق  نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، نیگلیریا سے 23 سالہ محسن نامی نوجوان جابحق ہوگیا، محسن میرپورخاص کا رہائشی تھا ۔

رپورٹ کے مطابق محسن میں بخار، سردرد اور خون کی الٹیوں کی ابتدائی علامات تھیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم وہ گزشتہ رات انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور گلوکار میوزک کنسرٹ میں فائرنگ سے قتل

ڈائریکٹر صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوچک ہے، جس میں سے چار کا تعلق کراچی، ایک کوئٹہ، ایک حیدرآباد اور ایک میرپور خاص سے تھا۔

مزیدخبریں