(24 نیوز)مردان میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچہ کو لیبرروم سے اغواء کرنے والی نامعلوم خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون نومولود کو گود میں لے جارہی ہے۔
نامعلوم خاتون کیساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نوجوان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹریس کیا گیا ہے، تفتیش میں پتا چلے گا کہ بچے کو کس نے اور کیوں اغواء کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:دماغ خور جرثومے نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی