الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ، ہمارا انتخابات کو شفاف بنانا ہے ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہاہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام انتخابات کو شفاف بنانا ہے ۔
نگران وزیر اعلی بلوچستان کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی مردان ڈومکی نے کہاکہ الیکشن اپنے وقت پر ہونگے، ہمارے پاس جتنا وقت ہے کوشش کریں گے کہ اس وقت میں مسائل حل کریں۔
ان کاکہناتھا کہ مردم شماری دوبارہ ہونے کا فیصلہ ہوا ہے،بلوچستان کی بہتری کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے قتل