"دین اسلام میں سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں" ،وفاقی وزیر مذہبی امور

Aug 18, 2023 | 21:40:PM

(اسلام آباد)  نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد  کا کہنا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے،دین اسلام میں سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیرامور مذہبی انیق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسلام امن کا مذہب ہے،  دینی تعلیمات سے دُوری  اور کم علمی ایسے واقعات کا بنیادی سبب ہے،معاشرے میں جہالت ، مذہبی منافرت   اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات ملکر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی  ہوئی، یہاں بسنے والی اقلیتیں ریاست کی ذمہ داری ہیں،عوام اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کریں۔

وزیر مذہبی امور  نے مزید کہا کہ جڑانوالہ سانحہ پاکستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو متاثر نہیں کرے گا،ریاست پاکستان معاشرے  کے امن کو متاثر کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر

وزیر مذہبی امور انیق احمد  نے کہا کہ تمام مذاہب کے زعماء بین المذاہب ہم آہنگی  کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں،وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دروازے تمام مذاہب  کے ماننے والوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں