کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کے 3  سابق ممبران صوبائی اسمبلی کی اینٹی کرپشن میں طلبی

Aug 18, 2023 | 23:13:PM

(قیصر کھوکھر) کرپشن کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے 3  سابق ممبران صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن فیصل نے طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ممبران پنجاب اسمبلی کو کرپشن کے الزامات پر کل صبح  10 بجے طلب کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبران صوبائی اسمبلی لطیف نذر گجر، بلال اصغر وڑائچ اور اشفہ ریاض فتیانہ کو کرپشن کے الزامات پرطلب کیا گیا ہے، سابق چیرمین فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی لطیف نذر کو ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری میں رشوت لینے کے الزام پر طلب کیا گیا ہے، لطیف نذر نے بحثیت چیرمین بلال ارچرڑ، گرین آرچر اور ڈاکٹر سٹی کی غیر قانونی منظوری دی، ایف ڈی اے سے لطیف نذر کے عرصہ تعیناتی میں منظور کی گئی تمام ہاؤسنگ کالونیز کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا، اہم خبر آ گئی

ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ پر سلاٹر ہاؤس میں حکومت کے منظور شدہ ریٹ سے زائد وصولی کا الزام ہے، بلال اصغر فرنٹ مین اصغر نواز کے ذریعے ہر جانور کے مالک سے منہ مانگی رقم زبردستی  وصول کرتا تھا، بلال اصغر پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں سے 10فیصد کمیشن لیتا تھا۔ 

 ترجمان اینٹی کرپشن نے ی بھی بتایا کہ سابق ایم پی اے اشفہ ریاض  پر سپورٹس کمپلیکس کمالیہ میں بھاری کمیشن لینے کا الزام ہے اور تمام ممبران اسمبلی کو کل صبح 10بجے اینٹی کرپشن فیصل آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں